شیخوپورہ؛ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 184ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ

11

شیخوپورہ،23 جون (اے پی پی): مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 184 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے ہوئے  4 سو سےزائد  سکھ یاتریوں نے شیخوپورہ میں گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیا ۔گوردوارہ پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ۔سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سچا سودا میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی ان کے کھانے پینے سمیت میڈیکل کیمپ  کے بھی انتظامات کیے گیے تھے۔ سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان ننکانہ چلے گئے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان میں سہولیات کی فراہمی اور مذہبی مقامات کی شاندار دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔