پشین،12 جون( اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلطان موسٰی خیل نے کہاکہ ضلع پشین میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم 13 جون سے شروع ہورہی ہے،جو بارہ دن تک جاری رہے گی۔
اپنے پیغام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلطان موسٰی خیل نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے سلسلے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کیا جائے گا کہ پیدائش سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو 12 مختلف بیماریوں جس دوران پیدائش سے دو سال تک کی عمرکے پھول نما بچوں کو بارہ مہلک بیماریوں ٹی بی ، پولیو ، کالی کھانسی ، کالا یرقان ، خناق ، اسہال ، گردن توڑ بخار،نمونیا،ٹائیفائڈ ،تشنج،روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس لازمی پورا کرائیں تاکہ بچے ان 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلطان محمد موسیٰ خیل نے ای او اے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ضلع پشین کے تمام والدین سے استدعا کی ہے کہ وہ 13 جون سے 24 جون تک اس بارہ روزہ مہم میں اپنے دو سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر انہیں ان مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔











