فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسکول آف سائنس و ٹیکنالوجی میں اوپن ہاؤس  2023 کا انعقاد

18

اسلام آباد، 20 جون (اے پی پی): فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسکول آف سائنس و ٹیکنالوجی میں اوپن ہاؤس 2023 منعقد ہوا۔ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس اینڈ میڈیا نے شعبہ انگریزی اور نفسیات کے تعاون سے اس تقریب کی قیادت کی۔ تقریب میں طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش اور متوقع طلباء کے لیے انٹرایکٹو سیشنز ہوئے۔

تقریب میں درجنوں قومی اور عالمی تنظیموں کے عہدیداروں کو دعوت دی گئی تھی تاکہ کیمپس اور انڈسٹری کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور اس کے فارغ التحصیل افراد کے لیے مناسب جگہیں تلاش کی جا سکیں۔

 آخر میں پرو ریکٹر/ڈائریکٹر فاؤنڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس، بریگیڈیئر ڈاکٹر عبدالغفور نے سٹالز کا دورہ کیا اور طالب علموں کی کاوشوں کو سراہا۔