لاہور، 5 جون ( اے پی پی ): فیصل آباد کی کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مشنریز کے ایک وفد نے آج سابق صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کی قیادت میں پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر سے ملاقات کی۔ وفد نے کرسچن برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب کو آگاہ کیا۔ عامر میر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اقلیتیوں کو محمد علی جناح کی تعلیمات کے مطابق انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں گے۔ وفد کی ملاقات کے بعد سابق وزیر برائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے عامر میر سے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔