قصور، ڈی سی محمد ارشد بھٹی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پودا لگایا

28

 

قصور،05جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 5 جون کو دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یوم ماحولیات ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔  ہم سب کو ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ خوشگوار اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ  اس سال عالمی ماحولیات کا دن اس مقصد کے تحت منایا جا رہا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کیا جائے۔ ہمیں ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ترک کرنا ہو گا۔  اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ناظم ایاز عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔