قصور؛ریکسیو 1122 نے ماہ مئی میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا، کارکردگی رپورٹ جاری

6

قصور،06جون(اے پی پی): ریسکیو1122 قصور  نے مئی کے مہینے میں 3072 ریسکیوآپریشنز انجام دیئے ان آپریشنز میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 600  افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی، 2293 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 55 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور انجینئرسلطان محمود کی زیر صدارت  ماہانہ جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انجینئرسلطان محمودنے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصورنے مئی کے مہینے میں 3072 ریسکیوآپریشنز انجام دیئے ان آپریشنز میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 600  افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی‘ 2293 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 55 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 910، میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 1741،لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے  93 واقعات،عمارتیں گرنے کے 05 واقعات، پانی میں ڈوبنے کے 01 واقعات رپورٹ ہوئے۔

 اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 99 رہی۔

 جون کے مہینے میں قصور میں آگ لگنے کے 47 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا شہری موٹر سائیکل پر سفر کرتے وقت ہیلمیٹ لازمی پہنیں اور حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

اجلاس میں قصور،پتوکی،کوٹرادھا کشن، چونیاں، مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی۔