کمشنر عامر خٹک سے جونیئر ایشا کپ کے سلور میڈلسٹ محمد عقیل کی ملاقات

9

ملتان،06 جون(اے پی پی ): کمشنر عامر خٹک سے  جونیئر ایشا کپ کے سلور میڈلسٹ محمد عقیل نے ملاقات کی ہے۔ محمد عقیل نے جونیئر ایشاء کپ 2023 صلالہ اومان میں سلور میڈل حاصل کیا تھا، محمد عقیل کا تعلق ضلع خانیوال ملتان ڈویژن سے ہے۔

 کمشنر عامر خٹک نے کمشنر آفس مدعو کرکے اعزازی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر، پاک سرزمین کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا محمد عقیل کی رہائش گاہ پر خصوصی طور پر جاکر کیش انعام دوں گا۔

 ڈویزنل سپورٹس افسر رانا ندیم انجم، قومی ہاکی پلئیر سفیر حسین نقوی اور  کوچ راؤ ندیم، عارف عزیز، خرم بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔