قصور؛چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ نعمان کیجانب سے کھلی کچہری کاانعقاد

6

قصور،06جون(اے پی پی): چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ نعمان نے قصور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) قصورکے ایم این اے میاں سعدوسیم شیخ اورواپڈاافسران کے ہمراہ کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔چیئرمین نے متعدد شکایات کوسن کر موقع پر نمٹادیا۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ نعمان نے واپڈاافسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں جو سائلین آئے ہیں ، تین دن کے اندر ان کا ڈیٹا مجھے لیسکو ہیڈ کوارٹر بھیجا جائے۔ میں دیکھوں گا کس پر عملدرآمد ہونا ہے کس پر نہیں،اگر ایس ای لیسکو ایسا نہیں کرے گا تو خود ذمہ دار ہوگا۔

کھلی کچہری میں پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورڈویژن کے صدر میاں وسیم اخترشیخ، رانا فیصل حیات ممبر بورڈ لیسکو،سیکرٹری کمپنی آفیسرلیسکواویس یسیٰن فرخ،ایس ای لیسکواصغرسکھیرا،ایکسین سٹی ورورل، ایس ڈی اوز،سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) قصورجمیل احمدخاں، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ قصور مہریاسرسعیدودیگرپارٹی ورکرزوسائلین کی کثیرتعداد کھلی کچہری میں موجودتھی۔