گوجرانوالہ:اچار،مربہ تیار کرنیوالی 2 فیکٹریز  پر چھاپے، 900 کلو سے زائدمربہ اور اچار تلف

8

گوجرانوالہ،06 جون (اے پی پی): گجرات، فوڈ اتھارٹی کا   بھمبر روڈ پر اچار ، مربہ تیار کرنیوالی 2 فیکٹریز  پر چھاپے، 900 کلو سے زائد  فنگس زدہ، خراب مربہ اور اچار تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گجرات، فوڈ اتھارٹی نے بھمبر روڈ پر اچار ، مربہ تیار کرنے والی 2 فیکٹریز  پر چھاپے مارے،چیکنگ کے دوران 900 کلو سے زائد  فنگس زدہ، خراب مربہ اور اچار تلف کر دیا جو گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کو ممنوعہ کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا تھا بعد ازاں فنگس زدہ اچار،  مربہ کی موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈرموں اور ہودیوں میں موجود مربہ پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار تھی۔علاوہ ازیں ریکارڈ کی عدم دستیابی، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائی بھی کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ فیکٹریاں مضر صحت گلے سڑے پھلوں کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کرتی تھیں ۔