جھل مگسی 05 جون(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ جھل مگسی اور محکمہ جنگلات وجنگلی حیات جھل مگسی کے زیرِ اہتمام عالمی ماحولیات کے دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال کی زیرِ قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا,ریلی میں لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران ،سول سوسائٹی و دیگر فلاحی تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ، سرکاری دفاتر ، تعلیمی مراکز ، شاہراہوں ودیگر مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام ضلعی آفیسران ، سول سوسائٹی و دیگر فلاحی تنظیموں کے راہنما شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ ضلع میں صاف ستھرا و شفاف ماحول وجود میں آئے۔











