ملتان؛ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز،50 سے زائد بھٹے سربمہر

15

ملتان،27جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے بھٹوں کے خلاف ایکشن کیا گیا ہے اور 50 سے زائد بھٹے سربمہر کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے 37 مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں جبکہ رواں ماہ 101 بھٹوں کی انسپکشن کرکے چالان بھی کئے گئے ہیں۔

عمر جہانگیر نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے 10 انڈسٹریل یونٹ بھی سیل کئے گئے ہیں، محکمہ ماحولیات کو تمام فیکٹریوں اور بھٹوں کی مکمل انسپکشن کے احکامات جاری کئے گئے ہیںَ۔