ملتان: ماحولیاتی آلودگی کی مرتکب فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

9

ملتان، 07 جون(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے  ماحولیاتی آلودگی کی مرتکب فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق کی سربراہی میں انڈسٹریل سٹیٹ میں آپریشن کیا گیا اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر گتے کا کارخانہ  اور پولٹری سیڈ فیکٹری سیل کردی گئی اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے متعدد فیکٹریوں کے چالان اور جرمانے بھی کئے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے انڈسٹریل اسٹیٹ کی تمام فیکٹریوں کی فزیکل انسپکشن کا حکم دے دیا  اور کہا کہ فیکٹریوں کو عالمی معیار کے مطابق ویسٹ کو ٹریٹ کرنے کا پابند کرینگے اور  ماحول بہتر کرنے کیلئے بوائلرز اور چمنیوں کی ایس او پیز پوری کی جائیں  ورنہ  ماحولیاتی آلودگی کی مرتکب فیکٹریوں کو چلنے نہیں دینگے۔