میرپور خاص؛ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں ڈائریکٹ کنکشن کاٹ لیے گئے، تاریں ضبط

5

میرپورخاص، 02 جون ( اے پی پی):  میرپورخاص میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے  حیسکو حکام کا بھانسنگ آباد میں بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں ڈائریکٹ کنکشن کاٹ کر تاریں ضبط کرلی گئیں۔

حیسکو آفیسر ذوالفقار نے بتایا کہ سپرنٹینڈنٹ انجینئر حیسکو میرپورخاص سہیل احمد شیخ کی خاص ہدایت پرہم آج بھانسنگ آباد میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیےے کنڈا سسٹم کا خاتمہ کر رہے ہیں اور اب تک ہم نے سینکڑوں ڈائریکٹ کنکشن کاٹ کر تاریں ضبط کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بجلی چوری کی کوشش کی گئی تو قانونی کارروائی  عمل میں لائی جائے  گی اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔