میونسپل کارپوریشن میر پورخاص کے مئیر و ڈپٹی مئیر نے حلف لیا

9

میرپورخاص،(اے پی پی):میونسپل کارپوریشن میر پورخاص کے میئرعبدالرؤف غوری و ڈپٹی مئیر جنید بلند نے باقاعدہ طور پر حلف لیا۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے میونسپل کارپوریشن میر پورخاص کے مئیر و ڈپٹی مئیر سے کمشنر کانفرنس  ہال میں حلف لیا۔

اس موقع پر ڈویژ نل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے نو منتخب  مئیر و ڈپٹی مئیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرپورخاص شہر کے مفاد عامہ اور شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن میر پورخاص میں 22 یوسیز شامل ہیں جس میں 11میر شیر محمد ٹالپر ،اور 11 یوسیز سید خادم علی شاہ کی شامل ہیں۔

حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی مئیر جنید بلند نے کہا کہ ہم  پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور  میرپورخاص کی عوام کا شکریہ ادا کرتے اور میرپورخاص شہر کی بہتری کے ساتھ ساتھ مفاد عامہ کے لئے بغیرکسی تفریق کے کام کرتے رہیں گے اور میرپورخاص کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور نہ صرف میرپورخاص بلکہ صوبہ سندھ اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

حلف برداری تقریب میں ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر ،  ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین لونڈ، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون پریم چند ، پی پی پی رہنماء عبدالسلام میمن سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں  شرکت کی جبکہ ٹاؤن میونسپل کمیٹی سید خادم علی شاہ کے علی سید شازل شاہ،   ٹاؤن کمیٹی میر شیر محمد تالپور کے لیے حاجن ہھنور،  ٹاّن کمیٹی ہنگورنو سے رخسانہ شر سے مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے حلف لیا۔