نوشہرہ ورکاں،پی ٹی آئی کی ٹیم غیر سیاسی افراد کا مجموعہ تھا،حاجی مدثرقیوم ناھرا

19

نوشہرہ ورکاں، 09جون( اے پی پی):پی ٹی آئی کی ٹیم غیر سیاسی افراد کا مجموعہ تھا، پونے چار سال عوام کو کچھ دینے کی بجائے بہت کچھ گنوا کر رکھ دیا، ماضی کی طرح ہمیں آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو عوام کی تمام تر مایوسیاں ختم کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ارکان اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناھرااور چوہدری عرفان بشیر گجر نے نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پر شیرا کوٹ بڈھا گورائیہ روڈ تا باغ چوک تعمیر ہونے والی مین شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر کیا،43 کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والی شاہرہ دو اضلاع گوجرانوالہ اور ضلع شیخوپورہ کو ملانے میں کلیدی رول کا حصہ ہے اور عوام کو برق رفتاری اور کم وقت میں سفر کرنے کو ملتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناھرا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن)ہی عوام اور ملک کی ہمدرد جماعت ہے اور آنے والے انتخابات میں اگر اللہ نے عوامی خدمت کا موقع دیا تو گزرے وقت کی مایوسیاں عوام بھول جائینگے،افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی حاجی مدثر قیوم ناھرا اور عرفان بشیر گجر کے کڑیال روڈ چونگی پر پہنچنے تو موقع پر موجود کارکنوں نے خوب گل پاشی کی۔