کوئٹہ، 16 جون (اے پی پی): وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ وادی کوئٹہ میں موسم ابر آلود رہا جس کے بعد دوپہر میں ہلکی بوندہ باندی ہوئی جبکہ موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کے نواحی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے بعد درخت پودے سب دھل گئے جبکہ بادلوں نے آسمان کو گھیرے میں رکھا۔