اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ):حج پر روانگی کے خواہشمند خواتین و حضرات کیلئے بڑی خبر،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پر درخواستیں طلب کر لی ہیں ،محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں ،توسیعی اعلان کے مطابق مزید 100 درخواست گزاروں کو حج پر بھیجا جائے گا،ہارڈشپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،ہارڈ شپ کوٹے کیلئے حج اخراجات میں کوئی رعایت نہیں ہے،ایک فارم پر ایک سے زائد لوگ اپلائی کر سکتے ہیں۔منتخب افراد کو 21 اور 22 جون کو جانے والے آخری پروازوں کے زریعے حج پر روانہ کیا جائے گا۔
درخواست فارم مذہبی امور کے سیکشن افسر حج پالیسی کو دستییا ب ذریعہ ای میل بھجوائیں۔درخواست ای میل ایڈریس( [email protected] ) پر بھیجی جا سکتی ہے۔حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھی بھجوائی جا سکتی ہے۔