وزیراعظم  نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کےلئے پہنچ گئے

12

پیرس،23جون  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کےلئے پہنچ گئے۔ فرانس کی وزیر برائے یورپ و خارجہ امورکیتھرین کولونا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کی آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔