وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن ایبرو اوزدمیر کی ملاقات

1

انقرہ،3جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن ایبرو اوزدمیر نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایبرواوزدمیر نے   پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ  کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ان کے دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

 ملاقات میں ایبرو اوزدمیر نے گلوبل انجینئرنگ گرلز (جی ای جی) پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا۔گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ نیکسٹ جنریشن کی خواتین انجینئرز، لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔پاکستان میں یہ منصوبہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین اور لڑکیوں کو تجربہ فراہم کرے گا اور انہیں اپنا کیریئر بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید  نےبھی شرکت کی۔