اسلام آباد،19جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے پیرکو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد نے پنجاب کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے حصولِ علم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفد نے بجٹ24۔2023 میں ملک بالخصوص پنجاب کے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔











