وزیر اعظم شہباز شریف نے  دو ارب روپے کی لاگت سے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے منصوبہ سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح  کیا

36

اسلام آباد،14جون  (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا،یہ منصوبہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ہے۔بدھ کو وزیر اعظم کو منصوبے کے افتتاح سے قبل اس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری طارق فضل چوہدری،حنیف عباسی اور انجم عقیل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کی لمبائی دو کلومیٹر ہے جو سری نگر ہائی وے پر ہے۔اس کے چار لوپس ہیں اور ایک فلائی اوور ہے۔یہ منصوبہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔اس سے ٹریفک کے بھاؤ کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔یہ منصوبہ جی سکس اور جی سیون کو آپس میں ملاتا ہے۔اس منصوبہ میں  615 میٹر کا ایک انڈر پاس بھی شامل ہے۔اس منصوبہ پر کل لاگت دو ارب روپے سے بھی کم ہے۔