پاکستانی عازمین حج کیلئے ہوٹلوں میں اور ٹرانسپورٹ کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؛ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو

2

مکہ،03جون(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے لئے ہوٹلوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کھانے کے علاوہ مقدس مقامات تک رسائی کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کی جا رہی ہے

حج انتظامات کے حوالے سے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو نے کہا کہ ایام حج میں مشاعرے مقدسہ میں عازمین حج کو منی،عرفات اور مزدلفہ تک رسائی کے لئے بروقت ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں قائم حج مشن میں ہسپتال قائم کیے گئے ہیں جن میں چوبیس گھنٹے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دستیاب ہے۔

ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ منی میں خیموں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں اور پاکستانی عازمین آسانی کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں۔