پاکستانی نژاد نارویجن شہری موٹر سائیکل پر 16 ممالک کا چکر لگا کر آبائی علاقے لنڈی کوتل پہنچ گیا

15

پشاور، 04 جون (اے پی پی):پاکستانی نژاد نارویجن شہری اور ضلع خیبر لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والا پیرزادہ ضیاالدین شینواری موٹر سائیکل پر 16 ممالک کا چکر لگا کر لنڈیکوتل پہنچ گیا ہے ۔ مچنی چیک پوسٹ پر لنڈیکوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیزعلی اور صحافیوں نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا سفر 22 مئی کو ناروے سے شروع کیا اور 16 مختلف ممالک سے ہوتا ہوا 4 جون کو پاکستان میں اپنے آبائی علاقے لنڈی کوتل پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ 400 کلامیٹر کا سفر تقریباً 4 گھنٹے میں طے کرتے اور ان 16 ممالک سے گزرتے ہوئے انہوں نے 9 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔