پاکپتن،26 جون (اے پی پی ): پی ٹی آئی رہنما امیر حمزہ خان رتھ نے بھی 9مئی کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ امیر حمزہ خاں رتھ پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی 194 سے امیدوار تھے۔امیر حمزہ رتھ نے کہا کہ سانحہ نو مئی ناقابل برداشت ہے،نئی پارٹی کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔