پاکپتن، 03 جون (اے پی پی ):پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلے انجمن آڑھتیاں پاکپتن کی جانب سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
پاک فوج زندہ باد ریلی میں صدر انجمن آڑھتیاں پاکپتن رانا محمد قمر ، جنرل سیکرٹری غلام زکریا وٹو ایڈوکیٹ سمیت سینکڑوں غلہ منڈی کے تاجروں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔











