پتوکی؛ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

24

پتوکی ،14 جون ( اے پی پی):تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے مین ملتان روڈ پر واقع نجی میڈیکل سٹور کے سکیورٹی گارڈ اور 2 ڈاکووں کے درمیان ہاتھا پائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات  کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو واردات کیلئے آئے تو اسی دوران سکیورٹی گارڈنے ڈاکو کو جھپا ڈالنے کی کوشش کی  جبکہ ایک ڈاکونے سکیورٹی گارڈ کی ٹانگ پر فائر کیا  جس سے  سکیورٹی گارڈ نیچے گر گیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔