پشاور،محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس بیوروکی مردان میں کامیاب کارروائی، گاڑی سےچرس برآمد،ملزم گرفتار

20

پشاور، 8جون(اے پی پی): ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے مردان میں کامیاب کارروائی کے دوران چارسدہ مردان روڈ پر بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام دی ،چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ، ملزم موقع پر گرفتار،مقدمہ درج۔

 تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کو اطلاع ملی کہ گاڑی نمبر ایل ای آئی 5026 میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے چنانچہ ایکسائز پولیس نے فوری کارروائی کیلئے وحید اکبر خان انچارج انسپکٹر اور جمیل بابر خان سب انسپکٹر ایڈیشنل انچارج بمع دیگر نفری کو الرٹ کرکے چارسدہ مردان روڈ پر مذکورہ گاڑی کو روکا تو دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم نثار خان ولد شکر خان ساکن ہزار خوانی پشاور کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

سیکرٹری ایکسائز احسان اللہ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خٹک اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی کو بھی خوب سراہا ہے۔