پیرمحل،30جون(اے پی پی):موٹر وے ایم فور انٹرچینج کے قریب جانوروں سے لدا ہوا ٹرک الٹ گیا، ٹرک لاہور سے عبداحکیم جارہا تھا، ٹرک میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔
جانبحق ہونے والوں میں دلاور حسین ، غلام حسین اور شریف اعوان شامل ہیں، جانبحق ہونے والوں کا تعلق لاہور اور بھکر سے ہے، حادثہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا ہے۔
ٹرک سے جانوروں کو ریسکیو کرنے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیمیں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پیرمحل سے جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ٹرک میں پھنسے جانوروں کو نکالا جارہا ہے۔











