عید الاضحی کا دوسرا روز، نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں تیز ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش ، موسم خوشگوار

14

نوشہرہ ورکاں،30 جون(اے پی پی): عید الاضحی کا دوسرا روز نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں تیز ٹھنڈی ہواؤں کی آمد، ایک ہفتے سے گرمی سے ستائے عوام خوش ہو گئے۔

نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں مسرور کن تیز ٹھنڈی ہوا کے  جھونکوں کے ساتھ  موسلا دھار بارش سے شدید گرمی کے اثرات کا جمود ٹوٹ گیا ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں میں شدید گرمی سے دھان کی فصلوں میں پانی کو لیول رکھنے میں مشکلات کا سامنا چلا آرھا تھا، آج کی بارش دھان کی فصلوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔