چیئرمین محمد صادق سنجرانی، روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

46

  اسلام آباد، 5 جون ( اےپی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹرز کے ایک وفد کے ہمراہ روس کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر، ویلنٹینا میٹیوینکو کی دعوت پر روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔

 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ان کے ہمراہ وفد ماسکو کے ڈوموڈیڈوو ایئرپورٹ پہنچے جہاں وی آئی پی لاؤنج میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 معزز وفد کو روس کی جانب سے فیڈریشن کونسل اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سینیٹ کے درمیان تعاون کے گروپ کے سربراہ چیزوف ولادیمیر الیکسیویچ نے خوش آمدید کہا۔  مزید برآں،روس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان پاکستان کی جانب سے وفد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔