کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا جعلی کھادوں، زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

8

ملتان، 07 جون ( اےپی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے جعلی کھادوں، زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں جعلی زرعی ادویات فرٹیلائزرز قبول نہیں، کریک ڈاؤن کیا جائے۔کریک ڈاؤن کا مقصد مارکیٹ سے غیر معیاری فرٹیلائزرز کا خاتمہ ہے۔ غیر معیاری زرعی ادویات کیخلاف کارروائیوں سے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے زرعی ادویات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کسان کو مطلوب زرعی ادویات کی سیمپلنگ کو ترجیح دیں۔ڈویژن میں کپاس کاشت کا 99.17 فیصد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔1269000 ایکڑ  میں سے 1258505 پر کاشت مکمل۔کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے بارے کاوشوں کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائ جائے۔کسان کی روزی روٹی زمین سے جڑی ہے، اسکی دادرسی کریں۔سرٹیفائیڈ یوریا کھاد ڈیپ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائ جائے۔ تمام کمپناں اپنے سٹاک کی انونٹری بنائیں،لسٹ کمشنر آفس جمع کروائیں۔ڈیٹا کی بجائے خود فیلڈ میں جا کر جانچ کرنے والا افسر ہوں۔کسانوں کو فرٹیلائزر، یوریا ، کھاد کی فراہمی مقررہ نرخ پر یقینی بنائ جائے۔زیر التواء کیسوں کی مکمل پیروی کی جائے۔حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے زرعی افسران محنت کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد, محکمہ زراعت کے افسران ، کاشتکار، فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔