پاکستان نظریاتی پارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خود مختار پاکستان ریلی

2

گوجرانوالا،07جون (اےپی پی):پاکستان نظریاتی پارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خود مختار پاکستان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی نے کی،,گوجرانوالہ سے امیدوار این اے 77 ارسلان خالد بٹ، امیدوار  پی پی 60 عرفان احمد سندھو اور  سینئر رہنماؤں اور شہریوں   نے شہیر حیدر ملک سیالوی کا گوجرانوالہ آمد پر استقبال کیا۔

چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا پنجاب اور کے پی کے، کے بعد بلوچستان اور سندھ کا دورہ کرونگا، پورے ملک کو عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے یکجا کرنے نکلا ہوں فاطمہ جناح کی بے حرمتی کرنے والے کبھی قوم کی بیٹی کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے،محب وطن اور غیرت مند عوامی نمائندوں کی مدد سے فرعونوں کو شکست دوں گا،انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں سیاست پاکستان کو خود مختار وطن بنانے کے لیے کر رہا ہوں،قوم میرا دوسرے سیاسی قائدین سے موازنہ کرے اور ہمارا منشور پڑھے ہم ووٹ صرف اور صرف نظریہ کی بنیاد پر حاصل کریں گے۔اس موقع پر امیدوار برائے این اے77 ارسلان خالد بٹ اور سٹی صدر گوجرانوالہ و امیدوار پی پی 60 عرفان احمد سندھو نے کہا ہے کہ  گوجرانوالہ کی عوام شہیر سیالوی پر اعتماد کر چکی ہے کیونکہ پاکستان کی محرومیوں پر قابو پانے کے لیے خوددار اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ,ہم اپنے لوگوں کو مایوسی کی دلدل سے باہر نکالیں گے اور پاکستان کو ایک مستحکم اور باوقار ملک بنائینگے، اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں ہمایوں چیمہ،  رمضان مغل، شہوار الحسن گجر، طاہر عمران سلہریا نے بھی خطاب کیا۔