گوجرانوالہ5 جون (اے پی پی): ریجن کی تاریخ کا میگا پروموشن بورڈ آر پی او آفس میں منعقد ہوا, یہ اجلاس آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت ریجنل پولیس آفس میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ تھا ۔ ریجن کی تاریخ کا میگا پروموشن بورڈ آر پی او آفس میں آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت ریجنل پولیس آفس میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے منعقد کیا گیا۔اجلاس میں 138 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 284 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس ائی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ دو ماہ کے دوران پروموشن بورڈ کے چھ اجلاسوں میں 1109 ملازمین کو محکمانہ ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں 450 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 659 ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئیز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ۔یہ یاد رہے کہ گوجرانوالہ ریجن کی تاریخ میں دو ماہ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پروموشن پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔ آر پی او نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو اسے بلا تاخیر دیا جا رہا ہے۔ ان ترقیوں کا مقصد پولیس فورس کے مورال کو بلند کرنا،سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے، آر پی او نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی۔











