گوجرانوالہ؛ فوڈ اتھارٹی کی بھابھڑہ روڑ پر کارروائی، تین ہزار چار سو لیٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف

30

گوجرانوالہ ،09جون (اے پی پی): ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین نے بھابھڑہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین ہزار چار سو لیٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے حکم پر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین نے ذرائع کے ذریعہ  اطلاع پائی کہ تحصیل ملکوال میں بھابھڑہ روڈ پر مضر صحت ملاوٹی دودھ کی سپلائی کا کام ہو رہا ہے، اطلاع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھابھڑہ روڈ پر چھاپے مارے تو وہاں سے تین ہزار چار سو لیٹر دودھ برآمد ہوا جس کا معائنہ کیا گیا تو اس میں پانی کی ملاوٹ کے ساتھ فیٹ بھی مقررہ اوسط کے مطابق نہیں تھی ۔

 فوڈ اتھارٹی کے ترجمان بنیامین شاہ نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی جگہ پر ملاوٹی دودھ یا دیگر مضر صحت اشیا کی فروخت کے متعلق اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دے سکتے ہیں۔