گوجرانوالہ؛ نیب ٹیم کی فرح گوگی کی سوسائٹی جی میگنولیا آمد ، رہائشیوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

17

 

گوجرانوالہ، 16 جون(اے پی پی): نیب کی ٹیم نے  گو جرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ فرح گوگی  کی سوسائٹی جی میگنولیا پہنچ گئی ، جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

جی ڈی اے نے جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مالکانہ حقوق نہ دینے اور دیگر سہولیات کی عد فراہمی کے باعث مقدمہ 1300/23 درج کروا رکھا ہے ، عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو ہیں جبکہ مقدمہ میں فرح گوگی اور انکے شوہر احسن جمیل نامزد ملزمان ہیں، رہائشیوں نے نیب ٹیم کو مالکانہ حقوق کے تمام دستاویزات فراہم کر دئیےہیں۔