لاہور 21 جون ( اے پی پی ): غیر یقینی بارشیں، موسم کی صورتحال، ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے متحرک ڈی سی لاہور کی سربراہی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں پر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس ہوا ۔لاہور کے 10 زونز میں کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 ہزار 444 ہاٹ سپاٹ مقامات کی چیکنگ کے دوران ڈینگی کے 1058 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔6 ماہ میں 28 ہزار657 مقامات سے لاروا برآمد، 27 ہزار 146 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر 1294 افراد کیخلاف مقدمات درج، 60 گرفتار کروائے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 کو نوٹسز جاری، 63 کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر انسداد ڈینگی ٹیمیں مکمل فعال رہیں۔کسی بھی علاقے سے لاروا کی برآمدگی پر متعلقہ انچارج جواب دہ ہوگا۔رواں سال ڈینگی کے ممکنہ خطرات پر قابو پانے کیلئے ٹیموں نے بہتر کام کیا۔











