اسرائیل کب سے انسانی حقوق کا علمبردار بننے لگا ہے ؟ فلسطینوں کا قاتل اسرائیل عمران خان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا ہے ؛وفاقی وزیر شیری رحمن

18

اسلام آباد،11جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کب سے انسانی حقوق کا علمبردار بننے لگا ہے ؟ فلسطینوں کا قاتل اسرائیل عمران خان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا ہے ، یہ گٹھ جوڑ ثابت ہوچکا ہے ، 9 مئی کا فائدہ کس کو ہوا اور اسکے پیچھے کون ہے اس کا جواب سامنے آچکا ہے ،آج پروٹوکول میں عدالتوں میں پیش ہونے والے عمران خان کو وہ لمحہ یاد نہیں جب  چاند رات کو  فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا ،کسی بھی سابق وزیراعظم نے ملک دشمنی  نہیں کی جیسے عمران خان کر رہا ہے ، امریکہ سے تنقید کرانے میں ناکامی پر عمران خان اسرائیل کو سامنے لے آئے ۔

وہ منگل کو یہاں معاون خصوصی عطا تارڑ کے ہمراہ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ  اقوام متحدہ جیسے فورم سے پی ٹی آئی اور نیازی کو اسرائیل کی جانب سے حمایت کرنا ثابت کرتا ہے کہ  9 مئی کے پیچھے کون ہے ، ان کے تانے بانے ملک کے دشمنوں سے مل رہے ہیں ۔ مسلم امہ کی مظلوم اقوام کشمیر اور فلسطین پر مظالم کے پیچھے یہی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے کس نے فائدہ اٹھایا وہ بھی سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل  نے انسانی حقوق کی مبینہ پامالی پر بھرپور حمایت کی ہے ،اب ان کے لنکس اور اتحاد قوم کے سامنے آگیا ہے ، یہ مضحکہ خیز ہے کہ اسرائیل یہ درس دے رہا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے ، اسرائیل جو اجتماعی سزا پر یقین رکھتا ہے اس کا یہ بات کہنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک ایسا اتحاد ہے جس میں پاکستان کے دشمن نیازی اور اسکے ایکشن کی حمایت میں کھڑے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ پتہ چل گیا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے پیچھے کون ہے ،9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو نہیں چھوڑا گیا ، پاکستان کی سلامتی کے خلاف زہر گھولنے والے   کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے ۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیل اور اسرائیل کے وحشیانہ رویئے کو گلے لگانے والوں نے ہمیشہ پاکستان کے مخالف باتیں کیں ،  امریکی سائفر کہاں گیا، اسکے بعد اربوں روپے لگا کر امریکہ سے تعلقات ٹھیک کرنے کے لئے لابنگ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کب سے انسانی حقوق کا علمبردار بننے لگا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا ہے ، آج عمران خان کہتا ہے کہ میری تذلیل ہوئی ان سے سوال ہے کہ ان کے دور میں جو سیاسی قیادت کی تذلیل کیا کرتے تھے وہ یاد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو جیلوں میں سی کلاس دینے کی باتیں کرتے تھے ، آج وہ پروٹوکول میں عدالتوں میں آتے ہیں  اور پھر بھی سوال کرتے ہیں کہ میرے ساتھ تذلیل کیوں ہوئی ۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ چاند رات کو  فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں لیجایا گیا ، وہ لمحہ یاد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ابھی تک کہانی سامنے آئی ہے بہت سی چیزیں سامنے آنا باقی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی سیاستدان نے ایسا نہیں کیا، ذوالفقار