اوکاڑہ،11جولائی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کر لئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےہیڈسلیمانکی اور اٹاری کے مقام کا دورہ پر ممکنہ سیلابی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نےہیڈ سلیمانکی کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ظفراقبال نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ریسکیو1122، محکمہ صحت، لائیو سٹاک سمیت دیگر محکموں کے کیمپ لگا دیے گئے ہیں اوردریا کے بیڈ میں بیٹھے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاہے تاہم نزدیکی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ محکمہ ریونیو، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔











