اوکاڑہ،15جولائی(اے پی پی ):ضلعی صدر پی پی پی سابق ایم این اے چودھری سجاد الحسن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی فتح نوشتہ دیوار ہے آج ہر کوئی یہ مان رہا ہے کہ ملک کو درپیش چینلجزکا مقابلہ صرف آصف علی زرداری کی بصیرت سےممکن ہے اورعوام کی امیدوں کا محور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ضلعی صدر پی پی پی چودھری سجاد الحسن نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کاکیک کاٹا۔سالگرہ کی تقریب نواحی گاؤں جبوکہ میں پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 184 راؤ اعجازالکریم کے ڈیرہ پر منعقد ہوئی۔
سالگرہ کی تقریب سابق ایم این اے رائے غلام مجتبیٰ کھرل اور راؤ ایازالکریم نے بھی خطاب کیا۔سالگرہ کی تقریب میں سلمان قریشی،شاہد محمود، راؤرفیق ساجد، شیخ نجم ثاقب،ملک ریاست علی،آصف بلوچ، اظہارالحق طور،ریاض ناگوری،فاروق سنگوکا، سہیل یوسفزئی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔











