اوکاڑہ، عاشورہ، مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین سے برآمد ہونے والا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا

24

اوکاڑہ،29جولائی (اے پی پی): ملک کے دیگر شہریوں کی طرح اوکاڑہ میں بھی عاشورہ محرم الحرام  کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین سے علم تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔جلوس میں سینکڑوں عزاداران جن میں مرد،خواتین،بچے اور بچیاں بھی سینہ کوبی کررہے تھے۔جلوس  روائتی روٹس کچہری بازار،مچھلی چوک  مسجد گول چوک پہنچا جہاں پرعزاداروں نے سینہ کوبی کے ساتھ  زنجیر زنی کی بعد ازاں  جلوس روائتی روٹس سے گزر کر واپس امام بارگاہ ایوان حسین پر اختتام پذیر ہوا۔مجلس شام غریباں بپا کی گئی۔