تھرپارکر؛ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر پولیس کا فلیگ مارچ

22

تھرپارکر،22 جولائی(اے پی پی): ایس ایس پی زاہدہ پرون کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھرپارکر پولیس نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں مٹھی میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی مٹھی، ایس ایچ مٹھی، ٹریفک انچارج، متعلقہ افسران اور جوان شریک ہوئے جبکہ مٹھی اور مختلف تھانوں کی پولیس موبائلز، 15 مددگار کی موٹر بائیکز نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ پولیس ہیڈکواٹر سے شروع ہو کر کشمیر چوک  سے ہوتے ہوۓ شاہی بازار اور پورے شہرکا چکر لگا کر واپس پولیس ہیڈ کوارٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد قانون کی عملداری کا مظاہرہ کرنا، محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا، قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنا ہے.