جیکب آباد،30 جولائی (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن جیکب آباد ابڑو ہاؤس پہنچے اور ایم پی اے محمد اسلم ابڑو سے کراچی میں شہید ہونے والے ان کے بھائی محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی مشیر براء جیل خانہ جات میر اعجاز خان جکرانی،رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ،صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی، جام خان شورو، ایم پی اے ڈاکٹر سہراب خان سرکی، ایم پی اے میر ممتاز حسین جکھرانی، سابق ایم پی اے میر اورنگزیب خان پنہور اور میر سلیمان خان پنہور اور دیگر بھی موجود تھے۔