جیکب آباد؛ھندوؤں کا تین روزا ساؤنی میلا شروع ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

26

جیکب آباد، 17 جولائی ( اےپی پی): جیکب آباد میں ھندوؤں کے روحانی پیشوہ بابل سائیں ساماٹارام کا تین روزہ ساؤنی کا میلہ شروع ہوگیا، میلے میں شرکت کے لیے ملک بھر سمیت ہندوستان سے بھی ہندو یاتری جیکب آباد پہنچ گئے ہیں، میلے میں بارانہ صاحب نکالا جاتا ہے جوکہ شہر کے مختلف چوک چوراہوں سے ہوتے موسیٰ الہ آباد شاخ میں چھوڑا جاتا ہے، تین روزہ میلے میں چائے روٹی مفت تقسیم کی جاتی ہے، جیکب آباد میں ھندوئوں کے تین روزہ ساؤنی میلے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں