جیکب آباد،02جولائی(اے پی پی):صوبائی مشیر میر اعجاز خان جکھرانی مقامی مختیارکار اعجاز احمد برڑو کے خاندان کے آٹھ افراد کی حادثے میں وفات پر تعزیت کرنے پہنچ گئے اور ورثاء کو صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علائقے میرپور برڑو کے مقامی اور مختیار کار کشمور اعجاز احمد برڑو کے خاندان کا مورو کے قریب روڈ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک داماد دو بچوں سمیت آٹھ افراد فوت ہوگئے تھے۔
صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز خان جکرانی نے ضلعی کونسل چئیرمین میر طاھر خان کھوسو اور پی پی ضلعی صدر لیاقت خان لاشاری کے ہمراہ اعجاز احمد برڑو کے یہاں پہنچ کر تعزیت کی اور ورثاء کو صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔











