پاکپتن؛55 ایس پی کے قریب آبی نہر میں شگاف پڑ گیا، بند کرنے کیلئے آپریشن شروع

13

 پاکپتن،02 جولائی (اے پی پی): 55 ایس پی کے قریب آبی نہر میں شگاف پڑ گیا جس کو بند کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کی طرف سے آپریشن جاری ہے۔محکمہ آبپاشی،ریسکیو1122،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مکرم سلطان بھی موقع پر موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی کی جانب سے شگاف کو بند کرنے کیلئے آپریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیوی مشینری کی مدد سے شگاف کو فوری بند کرنے کی کوششیں جاری ہیں،نہر سے ملحقہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہیں۔