جیکب آباد اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارہو گیا

11

جیکب آباد،22 جولائی  (اے پی پی ):ضلع بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل کر موسم سے لطف اندوز ہونے لگے،جیکب آباد ضلع میں گزشتہ دو ہفتوں سے موسم گرم تھا جس کے باعث حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا تھا۔