رحیم یار خان،03 جولائی (اے پی پی) : وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی وزیر مملکت شیخ فیاض الدین نے پیر کو یہاں دیگر شخصیات کے ہمراہ خان پور میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی وزیر مملکت (ممبر قومی اسمبلی ) شیخ فیاض الدین نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید، صدر مرکزی انجمن تاجران خان پور حاجی مقبول احمد بھٹی،سابق ایم پی اے محمد نواز خان اورسید گل شاہ کے ہمراہ خان پور پاسپورٹ آفس کے افتتاح کیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
پاسپورٹ آفس افتتاح کے موقع پرمذکورہ شخصیات کے علاوہ سابق چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد انور ، سابق چیئرمین یو سی رئیس عبدالجبار لاٹکی ، رئیس عبدالرزاق پرھاڑ ، نذیر خان چانڈیہ ، میاں ریاض احمد ، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔