رینالہ خورد؛ شہراور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، موسم خوشگوار

88

رینالہ خورد،16جولائی(اے پی پی): رینالہ خورد شہر اور نواحی علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش کے ساتھ ہی متعددفیڈر ٹرپ کرگئے ہیں اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔