نوشہرہ ورکاں،16جولائی(اے پی پی): ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں چوھدری عبد الحمید ورک نے کہا ہے کہ پتنگ بازی جان لیوا شوق ہے، اس روکنا ضروری ہے، نا حق جانوں کا ضیاع نوجوانوں کے اس شوق اور مشغلے کی نظر ہو چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں چوھدری عبد الحمید ورک نے نوشہرہ ورکاں محلہ مدنی مسجد میں واقع ڈیرہ مسلم لیگ ن پر اہل محلہ اور شہر کے مقیم افراد سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی ایس پی چوھدری عبد الحمید پتنگ بازی جیسے خطر ناک شوق سے باز رکھنے اور آگاہی مہم کے سلسلہ میں نواحی گاؤں گگے بھی گئے، انکے ہمراہ ایس ایچ او انسپکٹر عمران نسیم بٹ اور پولیس نفری بھی موجود تھی۔
نواحی گاؤں گگے اور نوشہرہ ورکاں میں شام گئے عوامی کارنر میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی سرکل چوھدری عبد الحمید ورک اور دیگر معززین نے ایک ساتھ پتنگ بازی کو انسانی جانوں کے ضیاع جیسا قبیح شوق قرار دیا اور اس پر پابندی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم کو سراہا اور ساتھ ہی پتنگ بازی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
ڈی ایس پی سرکل چوھدری عبد الحمید ورک کا کہنا تھا کہ اس آگاہی مہم میں جہاں والدین کا حق ہے وہاں تمام مساجد میں علماء اکرام کو اس بد ترین انسان کش و حرام شوق سے منع کرنے کے لیے انتظامیہ کا بازو بننے کی ضرورت ہے۔
کارنر میٹنگ میں سیاسی، سماجی، مذھبی ،تجارتی ،صحافتی حلقے، اھل محلہ اور سول سوسائٹی کے افراد اور نوجوان بھی شریک تھے۔











