سکھر؛ روہڑی میں پانچ سو سال پرانا قدیمی ماتمی جلوس، ایدھی ٹیم عزداران کی خدمت میں پیش پیش رہی

8

سکھر۔28جولائی(اے پی پی)روہڑی میں پانچ سو سال پرانے قدیمی ماتمی جلوس میں ایدھی ٹیم عزداران کی خدمت کے لئے پیش پیش رہی۔

روہڑی ماتمی جلوس میں ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے 11 ایدھی ایمبولینسوں کی سروس مفت فراہم کی گئیں ۔

09 محرم الحرام روہڑی کے ماتمی جلوس میں شہدائے کربلا کو زنجیر زنی ،سینہ کوبی کا پرسہ دینے والے عزاداران اور تعزیہ کی زیارت شمع گل کے دوران ہجوم اور گرمی سے دم گھٹنے والے عزادران حسین ؓ کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف مقامات سے ریسکیو کرکے مختلف میڈیکل کیمپس اورمتعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا گیاجہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے روہڑی ہسپتال منتقل کی گئی ۔